فیروزوٹواں : نجی سکول میں تقریب تقسیم انعامات 

Mar 05, 2023


فیروزوٹواں (نامہ نگار)مکہ ماڈل سکول فیروزوٹواں کا اعزازعلاقہ بھر سمیت لاہور بورڈمیں طلباء کی نمایاں پوزیشنزطلباء کی اس کامیابی کے سلسلہ میں سکول انتظامیہ کی طرف سے تقسیم انعامات پروگرام ہواجس میں بطور مہمان خصوصی ملک عدیل زبیروٹو تحصیل دار حاجی یسین وٹو ابو زرمحمد زکریا اور افتخار احمد بھٹی نے شرکت کی تقریب میں علاقہ بھر سے معززین سمیت طلباء کے والدین نے بھی بھرپور شرکت کی تقریب میں طلباء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں پر ٹیبلوز پیش کیے سکول پرنسپل سفیان یاسین وٹو نے طلباء کے والدین سے کہا کہ آپ کاہمارے ادارے پر اعتماد ہمیں زیادہ محنت کے ساتھ بچوں کو پڑھانے میں مدد دیتا ہے ۔

مزیدخبریں