محکمانہ کمیٹیوں کے  ذریعے بھرتیوں کا  فیصلہ  کالعدم گندم خریداری پالیسی منظور



لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کے 8 ویں اجلاس میں صوبے میں میرٹ کے فروغ اور سفارش کلچر کے خاتمے کیلئے محکموں میں رولز نرم کر کے محکمانہ کمیٹیوں کے ذریعے بھرتیوں  کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ پنجاب کابینہ نے گندم خریداری پالیسی برائے 24-2023 کی منظوری دی پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کا آغاز 10 مارچ سے کیا جائے گا اور پنجاب حکومت 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔ گندم خریداری کیلئے 395 سنٹرز بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر گندم خریداری مہم کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ کابینہ اجلاس میں میٹرو بس سروس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کرنے والے طلباء وطالبات کیلئے بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹرو بس سروس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین پر طلباء و طالبات کو فری سفر کی سہولت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو طلباء وطالبات کیلئے فری سفر کی سہولت دینے کیلئے سمری جلد بھجوانے کی ہدایت کی۔ کابینہ نے میٹرو بس پر سفر کرنے والے مزدوروں کیلئے بھی احسن اقدام کرتے ہوئے میٹرو بس سروس کو صبح ساڑھے 6 بجے کی بجائے صبح 6 بجے چلانے کا پلان طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہزاروں مزدور میٹرو بس پر سفر کرتے ہیں اور انہیں 7 بجے اپنے کام پہنچنا ہوتا ہے۔ 6 بجے صبح میٹرو بس سروس شروع ہونے سے ہزاروں مزدور بروقت منزل مقصود پر پہنچ سکیں گے۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کے فوڈ آپریشن کے حوالے سے سرکلر ڈیٹ میں 300 ارب روپے کمی کے پلان کی منظوری دی گئی جبکہ نان اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر نظرثانی کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ راولپنڈی، اسلام آباد اور مری کیلئے جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ آڈیٹر جنرل پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس کی 3 سالہ آڈٹ رپورٹس کی بھی منظوری دی گئی۔ لاہور گریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ محسن نقوی نے بورے والا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کابینہ اجلاس 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...