واشنگٹن (این این آئی)شائد آپ کے خیال میں گزشتہ صدی کے آغاز میں چائلڈ لیبر کے واقعات تقریباًختم ہو گئے تھے لیکن امریکہ میں چائلڈ لیبر پر ہونے والی حالیہ تحقیقات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اس وقت ہزاروں یا شاید اس سے بھی زیادہ بچے اس صورت حال کا شکار ہیں۔ امریکی محکمہ محنت کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 میں، امریکہ بھر میں 835 کمپنیوں نے غیر قانونی طور پر 3800 سے زائد بچوں کو بطور مزدور ملازمت دی، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 1,000 سے زیادہ ہے۔ امریکی غیر منافع بخش تنظیم "فارم ورکرز ایمپلائمنٹ پروجیکٹ فیڈریشن" کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب بھی پانچ لاکھ سے آٹھ لاکھ بچے بطور مزدور فارموں پر کام کر رہے ہیں۔