ماسکو(این این آئی)کرونا وائرس سے بچائوکے لیے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو بنانے والے سائنسدان کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس سے بچا کے لیے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی تیاری میں مدد کرنے والے سائنسدان اینڈرے بوٹیکوو اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ اینڈرے کی گردن پر بیلٹ کے نشان تھے اس لیے ان کی موت ممکنہ طور پر گلا دبانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
کرونا کی ویکسین بنانیوالا روسی سائنسدان مبینہ طور پر قتل
Mar 05, 2023