موسمیاتی تبدیلی‘ معاشی بدحالی نے افغانستان بحران کو مزید گہرا کر دیا: اقوام متحدہ 


نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کیا کہ ترکی اور شام میں حالیہ تباہ کن زلزلوں کے باوجود 2023ء میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران افغانستان بنا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ نائب نمائندہ خصوصی اور کوآرڈینیٹر برائے افغانستان رمیز الاکبروف نے بھی رپورٹ کیا کہ لڑکیوں کو کلاس رومز میں واپس لانے کی طرف کوئی حوصلہ افزاء پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اگست 2021ء میں اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان نے بتدریج سکولوں سے لڑکیوں اور خواتین کو کام کی جگہوں سے نکال دیا ہے اور بین الاقوامی دباؤ اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رمیز الاکبروف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور معاشی بدحالی نے افغانستان میں بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے، جہاں 2 کروڑ 80 لاکھ افراد اب زندہ رہنے کے لئے امداد پر انحصار کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن