بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پہن کر امتحان دینے کی مسلم طالبات کی درخواست پر فوری سماعت سے انکار


نئی دہلی ( کے پی آئی )بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست کرناٹک کی مسلم طالبات کو حجاب پہن کر سالانہ امتحانات دینے کی اجاز ت دینے سے متعلق درخواست پر فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ طالبات کے وکیل ایڈوکیٹ شادان فراست نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ سے استدعا کی کہ طالبات کو 9 مارچ سے شروع ہونے والے سرکاری کالجوں کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنا ہے، لہذا ان کی عرضداشت پر فوری سماعت کی جانی چاہیے۔اگرچہ سپریم کورٹ نے 22 فروری کو کرناٹک میں پری یونیورسٹی کالجوں کی مسلم طالبات کو حجاب پہن کر سالانہ امتحانات دینے کی اجازت دینے کی عرضداشت پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...