بھارت ،حلق میں ڈبل روٹی پھنسنے سے نوجوان باڈی بلڈر انتقال کر گیا


ممبئی ( این این آئی) بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، حلق میں ڈبل روٹی پھنسنے سے 21 سالہ باڈی بلڈر انتقال کر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ریاست تامل ناڈو کا 21سالہ نوجوان اسٹیٹ لیول چمپئن شپ کی تیاری میں مصروف تھا کہ اس نے ورزش کے دوران وقفہ لیا اور ایک ڈبل روٹی کا ٹکڑا کھایا ۔ تاہم جیسے ہی وہ دوبارہ وزرش شروع کرنے لگا ، ڈبل روٹی کا ٹکڑا نوجوان کے حلق میں پھنس گیا اور سانس لینے میں تکلیف کے باعث وہ نیچے گر کر بے ہوش گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کو فورا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن