رحیم یار خان: پولیس 14  مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے کے علاقہ میں پہنچ گئی


رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) کچے سے 14 مغویوں کی بازیابی کیلئے اباڑو‘ ڈھرکی کی پولیس کچے کے علاقے میں پہنچ گئی۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ پولیس کارروائی کرتی ہے تو گھوٹکی سے ڈاکو کشمور بھاگ جاتے ہیں۔ ڈاکوئوں کو ہر طرف سے ہی گھیر کر ان کے خلاف کامیابی ممکن ہے۔ رحیم یار خان‘ چنیوٹ‘ اوکاڑہ‘ جہلم سمیت پنجاب اور خیبر پی کے کے اضلاع سے اغوا کئے گئے۔ مغوی اب تک یرغمال ہیں۔ ڈاکو مغویوں کے اہل خانہ کو ویڈیو کالز کرتے ہیں۔ تاوان نہ دینے پر انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن