پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کر چکی: مخدوم احمد محمود

Mar 05, 2023


لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے گزشتہ روز عمران نیازی کی پریس  کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے فتنہ خان نیازی کی پریس کانفرنس سے محسوس ہوتا ہے  پی ٹی آئی  ملک میں انتشار پھیلانے اور ملک میں افراتفری مچانے کی منصوبہ سازی کر چکی ہے۔ ایسی سنگین صورتحال میں پی ٹی آئی کے مذموم عزائم کو صرف اعلی عدلیہ موجودہ چیف آف آرمی سٹاف ہی روک سکتے ہیں۔ فتنہ عمران نیازی کی پریس کانفرنس اور ویڈیو لنک تقریروں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے کے لیے پی ٹی آئی کی کھچڑی پکنے کے آخری مراحل میں ہے۔ پاکستانی قوم کو آنکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں جان بوجھ کر انتشار پھیلانے، جھوٹی خبریں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت نے ہمیشہ اقتدار اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے عدلیہ کا احترام اور ملکی سلامتی سمیت جمہوریت کی مضبوطی عوام کو ریلیف دینے جیسے فیصلے کئے۔

مزیدخبریں