اسلام آباد(آئی این پی +خبر نگار) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ فروری میں معمول سے 77 فیصد کم بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری فروری کے موسمیاتی جائزے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال فروری میں بارشیں معمول سے بہت کم ہوئیں۔ فروری کا دن اور رات کا درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 3.55ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں معمول سے 77 فیصد کم بارش ہوئی جبکہ 1961 کے بعد سے دوسرا معمول سے زائد گرم اور پانچواں خشک ترین مہینہ رہا۔ فروری میں دن اور رات کا درجہ حرارت 17.16 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔فروری کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 20.49ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔مہینے کا گرم ترین دن 16 فروری کو مٹھی میں ریکارڈ کیا گیا۔