اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت نے چیک ڈس آنر کیس میں وزیراعلٰی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری میر عمران تاج گچکی کو طلب کرلیا۔گذشتہ روزچیک ڈس آنر کیس میں فوجداری کاروائی سے متعلق کیس میں میر عمران تاج بطور ملزم بیان ریکارڈ کرانیعدالت نہ پہنچ سکے اور استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، عدالت نے ملزم عمران تاج کے وکلاء کو سوالنامہ فراہم کرتے ہوئے ملزم کو آئندہ سماعت پر 342 کا بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا اور سماعت10 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ اسلام آباد نے ایک تاجر نے وزیراعلٰی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری ملزم میر عمران تاج گچکی کی جانب سے 3 کروڑ 85 لاکھ مالیت کا چیک باونس ہونے پر تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج ہیاور وزیراعلٰی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری 2017 سے 2022 تک 3 مرتبہ جیل کاٹ چکے ہیں۔