لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Mar 05, 2023


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میںتحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ جسٹس شاہد کریم ایک ہی طرزکی درخواستوں پر 7 مارچ کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے درخواستوں پر الیکشن کمشن سمیت دیگر فریقین سے جواب مانگا ہوا ہے۔ ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے منظور کرنے اور الیکشن کمشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔

مزیدخبریں