لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میںعدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کا معاملہ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے۔ اپیل میں شاہد رانا ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ رانا ثناء اللہ نے لائیو پریس کانفرنس کر کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور صدر سپریم کورٹ بار کی آڈیو لیک کی۔ رانا ثناء اللہ نے آڈیو لیک کر کے عدلیہ کو سکینڈلائز کیا ہے۔ وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کر کے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا گیا ہے۔ غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ استدعا ہے کہ عدالت توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت درخواست پر انٹرا کورٹ اپیل دائر
Mar 05, 2023