اسلام آباد(خبرنگار)نیپرا نے قومی بجلی ترسیلی نظام کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ جاری کردی این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک ترسیلی نظام کی کارکردگی پر نیپرا نے تجاویز دی ہیں پچھلے سال کے مقابلے میں کے الیکٹرک کے ترسیلی نظام استحکام میں 100 فیصد بہتری لا کر تعطل کو صفر کردیا۔گذشتہ سال کے مقابل این ٹی ڈی سی سسٹم میں تعطل کے دورانیہ میں 4۔15 فیصد اضافہ ہوا ہے کے ای ترسیلی نظام میں تعطل کی فریکوئنسی اور اوسطا دورانیہ صفر رہا۔ نتیجتا 6 لاکھ یونٹس بچائے گئے این ٹی ڈی سی نیٹ ورک میں تعطل فریکوئنسی اور دورانیہ میں بہتری کے باوجود 94 لاکھ یونٹس ضائع ہوئے۔سال بھر میں کے ای نیٹ ورک فریکوئنسی صرف 1 بار نیپرا کی حدود سے تجاوز کی۔ جبکہ این ٹی ڈی سی میں 3 بڑے پیمانے کے تجاوزات ریکارڈ کیے گئے۔