عمران خان ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منتیں کرنے لگے:شیری رحمان 


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کر دی ۔ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو پاؤں پکڑنے پر آ گئے، 10ماہ اداروں کے خلاف ہرزہسرائی کرنے والا اب کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں۔اداروں اور امریکہ پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکہ سے خوشگوار تعلقات جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا خواہشمند ہے یہ سیاست نہیں منافقت ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگر الیکشن فریم ورک پر بات کرنی ہوتی تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے،یہ الیکشن نہیں سلیکشن فریم ورک کی تلاش میں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاستدانوں سے ہاتھ نا ملانے والے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے پاں پکڑ رہے۔

ای پیپر دی نیشن