اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سنیئر سول جج شبیربھٹی کی عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑکیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں علی نواز اعوان اور راجہ خرم نوازکی بریت درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماء اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔
توڑپھوڑکیس،علی نواز اعوان،راجہ خرم نوازکی بریت درخواستوں پر دلائل طلب
Mar 05, 2023