اسلام آباد(خبرنگار)نیشنل کالج آف آرٹس کے وائس چانسلر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کہا کہ این سی اے فنکاروں گلوکاروں اور فنون لطیفہ سے منسلک افرادکی حوصلہ افزائی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے جمہوریہ چیک کے سفیر کا مشکور ہوں چیک ری پبلک کے معروف وائلنسٹ Pavel Sporclکو این سی اے میں عمدہ پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے نیشنل کالج آف ا ٓرٹس اسلام آباد کیمپس میں چیک ری پبلک کے معروف وائلنسٹl Pavel Sporcکے اعزاز میں منعقد شام کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبہ وطالبات نے وائلن کی سنگت میں مختلف راگ بھی پیش کئے اور حاضری سے خودب داد سمیٹی اس موقع پر مختلف ممالک اور بالخصوص جمہوریہ چیک کی پاکستان میں موجود ایمبیسی کے حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی وائس چانسلراین سی اے ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے تقریب کے آخر میںتمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ نیشنل کالج آف آرٹس فن سے تعلق رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے حاضر ہے۔