پ   شہبازگِل کی اہلیہ کیخلاف کیس، ضامن کی تبدیلی پر اعتراض میں دلائل طلب

Mar 05, 2023


 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سول جج میاںاظہر ندیم کی عدالت میں زیر سماعت شہبازگِل کی اہلیہ عزا اسدرسول کے خلاف سکالرشپ کی رقم وصولی اور جرمانے سے متعلق کیس میں عدالت نے ضامن کی تبدیلی پر اعتراض میں دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نجی یونیورسٹی کے وکیل خالد محمود اور عزا اسدرسول کے وکیل عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت یونیورسٹی کے وکیل نے ایزااسد رسول کے ضامن کی تبدیلی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ ضامن تبدیل کرنا عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، سکالرشپ کے حوالے سے ضامن کی تبدیلی کا دائرہ اختیار نجی یونیورسٹی کے پاس ہوتا ہے،عدالت نے عزا اسدرسول کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئیضامن تبدیلی کے حوالے سے اعتراض پر آئندہ سماعت ایزااسد رسول کے وکیل سے دلائل طلب کرلیے اور سماعت11 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ نجی یونیورسٹی نے عزا اسد رسول پر ایک لاکھ دو ہزار امریکی ڈالرز اور چھیاسی ہزار روپے اسکالرشپ کی مد میں وصول کرنے کیلئے کیس دائر کررکھاہے۔

مزیدخبریں