زیرقبضہ کشمیر: محاصرے تلاشی کاروائیاں شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی : حریت قیادت



 سرینگر‘ جموں(کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے کئی علاقوں کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، سرحدی علاقے سانبہ کے کئی دیہات کا فوج نے محاصرہ تلاشی کارروائی شروع کردی ہے ۔قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ ریاست کے کئی علاقوں کا کریک ڈاون کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار دے دی ہے۔ عالم دین کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت قید کیا گیا تھا۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت انتخابات میں ووٹوں کے زیادہ سے زیادہ حصول کیلئے مقبوضہ علاقے میں قتل وغارت کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے۔جبکہمقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے شوپیاں قتل عام کے شہدائ￿  کو ان کے 5ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدائ￿  کے مقدس مشن کی تکمیل تک جدوجہد رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔اکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری،فریدہ بہن جی، محمد سلیم زرگر، یاسین عطائی، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ  اور ڈاکٹر مصعب نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کے قتل کیلئے 9لاکھ سے زائد فورسز اہلکار علاقے میں تعینات کررکھے ہیں۔انہوں نے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔
کشمیر

ای پیپر دی نیشن