لنڈیکوتل ( نامہ نگار)ٹیسکو اور مظاہرین کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گیا۔ معاہد ہ طے پا گیا. ٹیسکو 6گھنٹے بجلی دینے پر رضامند پاک افغان شاہراہ کھول دیا گیا.لنڈیکوتل کے مکینوں نے تین دن پہلے ٹیسکو کی جانب سے 24گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے کے لیے بجلی دینے کے خلاف پاک افغان شاہراہ چاروازگء کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیاتھا جس کے باعث افغانستان جانے والی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں جن کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے شاہراہ کے اوپر پتھر ڈال دیئے تھے جس کی وجہ سے ہر قام امدورفت معطل ھوکر رہ گئی. بعد میں مشتعل مظاہرین نے پشاور سے لنڈیکوتل گریڈ اسٹیشن انے والی 132کے وی لائن پر زنجیر ڈال کر بجلی منقطع کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام کو جب بجلی نہ ھو تو سرکار کے لوگوں کو بھی نہیں ھونی چاہیے. بجلی کے مکمل ٹریپ ھونے سے پورے لنڈیکوتل میں پانی کے مسئلہ نے بجلی سنگین صورتحال پیدا کی کیونکہ لنڈیکوتل میں پانی کنووں اور ٹیوب ویلوں سے بجلی کے موٹروں کے زریعے نکالا جاتا ھے تین دن بعد ٹیسکو حکام سر نگو ھوگئے اور مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ھوگئے مذاکرات میں لنڈیکوتل اے سی ارشاد مہمند بھی موجود تھے اور یہ معاہدے کو تحریری شکل میں لاکر اس بات پر رضا مند ھوگئے لنڈیکوتل کے عوام
کو 6گھنٹے بجلی دی جائے گی جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مظاپرین نے احتجان ختم کرکے شاہراہ ھر قسم ٹریفک کے لیے کھول دی ۔
مذاکرات کامیاب
لنڈیکوتل ‘ ٹیسکو اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ،معاہد ہ طے پا گیا
Mar 05, 2023