حکومت نااہل‘ مہنگائی روکنے میں ناکام ہو چکی:عمران سالارزئی


پشاور(بیورورپورٹ) ملک میں بڑھتی ہوئی بے لگام مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف پی کے 76 کے عوام سابقہ وزیر خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا کی قیادت بروز اتوار بوقت 4 بجے ناصر باغ روڈ سے حیات آباد فوڈ سٹریٹ تک ریلی نکالے گی ، پی ٹی آئی ضلع پشاور کے نائب صدر وناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نے ریلی کے حوالے سے  کہا کہ ایمپورٹڈ حکومت نااہلوں کا ٹولہ ہے اور مہنگائی کنٹرول کرنا اس کے بس کی بات نہیں غریب غربت کی لکیر سے بھی نیچے جارہا ہے اور یہ لوگ اپنی عیش وعشرت کی ذندگی گزر رہے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ریلی میں جوق درجوق شرکت کر کے اس نااہل حکومت کو واضح پیغام دیں کہ عوام آپ کی ناقص اور ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف ہے۔
عمران سالارزئی

ای پیپر دی نیشن