پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے نگران وزیر محنت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حاجی منظور خان آفریدی نے ہفتہ کو بغیر پروٹوکول پشاور رنگ روڈ اور موٹر وے موڑ پر ایکسائز چیکنگ سکواڈ کا اچانک دورہ کیا اور انکی کارکردگی اور مسافروں سے طرز عمل کے بارے میں آگاہی حاصل کی یہ سکواڈ مشکوک گاڑیوں کے کاغذات اور منشیات کی چیکنگ کیلئے مختلف شفٹوں میں ہمہ وقت ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے صوبائی وزیر ایکسائز رنگ روڈ پر ایکسائز چیک پوسٹ پہنچنے پر کافی دیر تک ایکسائز سکواڈ کی طرف سے ناکہ پر گاڑیوں کی چیکنگ اور شہریوں کی تلاشی کے عمل کا نظارہ کرتے رہے منظور آفریدی نے عملے کو سختی سے تلقین کی کہ وہ انٹیلیجنس بیس کارروائیاں کریں جبکہ مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مسافروں سے بہت شائستہ رویہ اختیار کریں تاہم منشیات برآمد ہونے یا ٹمپرڈ گاڑیوں کی صورت میں ملزمان کو بلا رورعایت گرفتار کریں اور کوئی بھی دباؤ یا طمع و لالچ خاطر میں نہ لائیں انہوں نے کہا کہ ایکسائز عملہ درحقیقت ملک و قوم کی خدمت کیلئے شبانہ روز کوشاں رہتا ہے اور وہ اگر اپنا پوری ایمانداری سے انجام دیں تو یہ عبادت کا درجہ رکھتا ہے جس کا اجر بھی بہت بڑا ہوتا ہے وزیر ایکسائز نے اس موقع پر چیکنگ کیلئے روکی گئی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مسافروں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ایکسائز سکواڈ کے رویہ سے متعلق استفسار کیا جن کا کہنا تھا کہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے عملے کا رویہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی نسبت کافی بہتر ہوتا ہے اور وہ انکی کارکردگی سے بھی کافی مطمئن ہیں۔
منظور آفریدی
گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مسافروں سے شائستہ رویہ اختیار کریں ‘ منظور آفریدی
Mar 05, 2023