ہم نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا  سکتا ہے: مئیر پشاور


پشاور(بیورورپورٹ)نجی  سکول گلبہار کیمپس پشاور میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، تقریب تقسیم انعامات کا افتتاح حاجی محمد زبیر میئر پشاور بولیٹن اور سعدیہ نذیر اسسٹنٹ پروفیسر بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور نے کیا ۔ افتتاح کے دوران کیمپس  ڈائریکٹرز ابرار خان، آصف سرور،عبدالودود، پرنسپلز ملیحہ رفیع، عروج افراز، نورالعین، کائنات ارشد اور حرم رحیم بھی موجود تھے۔ مئیر پشاور نے  کہا کہ  بچوں کو اچھا پاکستانی اچھا مسلمان اور انسان بنانے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں مصروف کرنا وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے اس ہم نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔ والدین بھی بچوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں فراہم کریں انہیں ہم نصابی سرگرمیوں کی بدولت بچے معاشرے کی برائیوں سے بچ سکتے ہیں۔
مئیر پشاور

ای پیپر دی نیشن