لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ اب تو عمران خان کی وجہ سے پنجاب اور خیبرپختونخواکے صوبوں میں قبل از وقت الیکشن ہونے جارہا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ ان دونوں صوبوں کی انتخابی مہم کے دوران عمران خان یہ بتائیں گے کہ انہوں نے پچھلے الیکشنوں میں عوام کو جو ایک کروڑ نوکریاں،پچاس لاکھ گھر اور پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچانے کے لیئے جو سرسبز و شاداب باغ دکھائے تھے ان کو انہوں نے اپنی چار سالہ حکومت میں کس حد تک مکمل کیا تھا۔ یہ نہیں ہو گا کہ عمران خان دوسروں سے تو ان کی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں مگر اپنی کارکردگی کے بارے میں وہ عوام کو بتانے کی بجائے صرف ٹال مٹول سے کام لیں۔
عمران خان کی وجہ سے قبل از وقت الیکشن ہونے جارہا ہے، اشرف بھٹی
Mar 05, 2023