صحت کی سہولیات کا فقدان حکمرانوں کی نااہلی ہے: ضیاء الدین انصاری

Mar 05, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان حکمرانوں اورمحکمہ صحت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شہر کے چند سرکاری ہسپتالوں میں اربوں، کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود غریب مریض اور ان کے لواحقین ادویات اور ٹیسٹوں کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں غریب اور عام آدمی کی بے حسی کے ذمہ دار حکمران طبقہ، محکمہ صحت اور متعلقہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے لاکھوں روپے تنخواہوں پر کام کرنے  والے افسران اور ملازمین ہیں۔ حکمران طبقہ جان بچانے والی  ادویات مہنگی کرنے کی بجائے ان میں کمی کیلئے اقدامات کرے۔ عام آدمی روٹی کیلئے پریشان اگر بیمار ہوجائے تو اس کیلئے علاج کی سہولیات تو ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری،  بھوک، افلاس اور مختلف جان لیوا بیماریوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ ظالم اور نااہل حکمران  جان بچانے  والی  ادویات سرکاری ہسپتالوں میں مفت فراہم کرنے کی بجائے  مزیدمہنگی کرکے عوام سے جینے کا حق چھین رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جان بچانے والی ادویات میں ہوشربا اضافے اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہولیات کے فقدان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔  

مزیدخبریں