کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری گینگ وار شیراز زکری گروپ کے نام پر بھتہ وصولی کرنے والے 2کارندے CCTVفوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان سے 1ہینڈ گرینیڈ اور 2پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔ ملزمان کی شناخت عبدالعزیز اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار شیراز زکری گروپ سے ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ چند روز قبل بہار کالونی میں چمڑے کے 1 تاجر کو بھتہ کی پرچی بھی دی تھی۔ ملزم عبدالعزیز کو بھتہ کی پرچی دیتے ہوئے CCTVفوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے 1مارچ 2019کو کھڈہ مارکیٹ لیاری میں ہینڈ گرینیڈ حملہ بھی کیا تھا۔ ملزمان بھتہ خوری اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں۔ ملزمان شیراز زکری گروپ کے نام پر بھتہ وصولی‘ خوف و ہراس پھیلانا اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کیا کرتے تھے۔ ملزمان اس سے قبل بھی ہینڈ گرینیڈ حملے, غیر قانونی اسلحہ اور دیگر مقدمات میں تھانہ بغدادی اور فیروز آباد میں بند ہو چکے ہیں۔
لیا ری گینگ وار شیرازذکری گروپ کے 2 کا رنڈے گرفتار
Mar 05, 2023