شب برأت پر ملکی امن وامان کیلئے دعائیں کی جائیں،مفتی زبیر ہزاروی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) شب برأت پر اپنی عبادات میں وطن عزیزکی سلامتی، استحکام اور ترقی وخوشحالی کی دعائیں کی جائیں،عاشقان رسول ﷺ اپنی دعائوں میں پاک فوج، پاکستان رینجرز،پولیس اور دیگر وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو یادرکھیں جبکہ شام، فلسطین، کشمیر،برماسمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے اورترکیہ وشام کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔مفتی محمدزبیر ہزاروی نے حکومت اور متعلقہ سرکاری اداروں سے مطالبہ کیاکہ قبرستانوں اور راستوں کی صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرلئے جائیںاور سیکورٹی سمیت صفائی ستھرائی اور روشنی کے بہتر انتظامات کئے جائیں،جبکہ حکومتی سطح پرعوام کی رہنمائی کے لئے کیمپ لگائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ شب برات عظیم البرکت رات ہے، اسلامیان پاکستان اس رات سارے گلے شکوے بھلاکر آپس میں شیر وشکر ہوجائیںاور رب کے حضور اپنی خطائوں اور گناہوں کی گڑگڑاکر معافی مانگیں۔

ای پیپر دی نیشن