کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ریسکیو اداروں کے نمائندوں اور پاکستان ڈیزاسسٹر مینیجمنٹ ٹریفک پولیس اور محکمہ صحت کے افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں کے درمیان رابطہ کی کمی وجہ سے پیدا ہونے مسائل خاص طور پر امدادی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں آتشزدگی اور حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے دوران شاہراہوں پرٹریفک کے دباو کے اسباب کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا کیا کہ کراچی انتظامیہ متعلقہ اداروں اور ماہرین کی مشاورت سے ایک جامع حکمت عملی تیار کر ے گی تاکہ تمام ریسکیو ادارے کسی بھء ہنگامی صورتحال میں انفرادی سطح پر خدمات انجام دینے کے بجاے مر بوط سطح پر خدمات انجام دیں فیصلہ کیا گیا کہ ریسکیو کام کی بہتر اور موثر ادائگی کے لیے مرکزی رابطہ مر کز قائم کیا جاے گا جس کی کمانڈ مجاز ادارے کے پاس ہوگی ایمبولینس سروسز کے اداروں سمیت تمام متعلقہ ریسکیو ادارے اس کمانڈ کی نگرانی اور رہنماء میں کام کریں گے تمام متعلقہ اداروں کو ہم اھنگی کے ساتھ مضبوط رابطہ اور صورتحا ل کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کمانڈ کی ہدایت کے مطابق کام کر نا ہو گا اجلاس میں ہنگامی صورتحال میں ایمبولینس سروسز کے کردار کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کی خدمات سے زیادہ بہتر طور پر استفادہ کر نے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمبولینس لینس سروسز کے کردار مربوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا 1122 ایدھی اور چھیپا سمیت ایمبولینس سروس فراہم کر نے والے اداروں کے نمائندوں نے انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے لیے بناء جا نے والی حکمت عملی کے مطابق کام کرنے پر اتفاق کیا ۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز ڈائریکٹر جنرل پاکستان ڈیزاسسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی سلمان شاہ سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کے سی ای او عابد نوید ایدھی اور چھیپا کے نمائندوں نے شرکت کی
حادثات‘ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
Mar 05, 2023