ناقص حکمت عملی نے غریب گھرانوں کے چولہے بجھا دیئے، خرم شیرزمان


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے  پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں آٹے کے سنگین بحران کا خدشہ ہے دکانوں پر آٹا نایاب ہوگیا، مافیا کو سندھ حکومت نے مہنگا آٹا فروخت کرنے کی اجازت دیدی ہے، سندھ حکومت نے شہریوں کو روٹی سے ترسانے کیلئے حکمت عملی بنائی ہے، حکمت عملی زخیرہ اندوزوں اور مافیاز کے ساتھ ملکر تشکیل دی گئی، سستا آٹا مہیا کرنے والے دعویدار بتائیں غریب کیسے 155 روپے کلو آٹا خریدے گا، ماہ رمضان سے قبل آٹے کی قیمتوں میں اضافہ سندھ حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے، رمضان میں عوام سے اجناس کو دور کرتے ہوئے سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیئے،فیصلوں سے واضح ہوتا ہے سندھ کابینہ میں نااہلوں کی کوئی کمی نہیں، وزیر خوراک سندھ اور سیکرٹری خوراک کا کام صرف اپنی خوراک کا کوٹہ پورا کرنا ہے، شہر بھر میں آٹے کی قلت اور بلیک میں آٹا فروخت ہونے کی مزمت کرتے ہیں، عوام کے منہ سے نوالے چھینا سندھ حکومت کا ہدف ہے، خرم شیرزمان نے کہا کہ ناقص حکمت عملی سے غریب گھرانوں کے چولہے سرد ہوتے جا رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو اس عوامی اضطرابی کیفیت کا کوئی احساس نہیں ہے۔ ملکی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے، سیاسی بحران اور دگرگوں،معاشی صورتحال دن بدن ابتر ہو رہی ہے۔کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا اور پھر سندھ حکومت کہ ایسے نامناسب عوام دشمن فیصلے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن