کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک پاکستان کے کارکن بالائی سندھ کی صحافت کے مرد میدان روحانی، سیاسی، مذہبی شخصیت پیر طریقت،رہبر شریعت داعی اتحاد امت اوراخوت و بھائی چارے کے فروغ کے علمبردار پیر و مرشد محمد اسحاق شاھین گورایا ؒ نقشبندی مرشدی بھیج پیر جٹا پنجم کا11گیارویںعرس مبارک حوالے سے بھیج پیر جٹا پنجم مرشد شاھین گورایا نقشبندی ؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 5مارچ بروزاتوار آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا باغ رفیع سوسائٹی کراچی میں صبح 10بجے 11ویںوحدت امت قومی ریفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے قومی ریفرنس میں مختلف مکتبہ فکر کی جید شخصیات، علماء و مشائخ عظام، سیاسی و سماجی رہنماء شرکت کریں گے اس قومی ریفرنس میں مرشدی گورایامیموریل کمیٹی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کوبابائے خیرپور ایوارڈ دیئے جائیں گے اس سلسلے میں قومی ریفرنس کے انعقاد کے لئے آرگنائزنگ کمیٹیاں تیاریوں میں مصروف ہیں, امید ہے کہ یہ قومی ریفرنس اتحاد امت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔