قوم بے رحمانہ لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہی ، طارق مدنی

Mar 05, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کو ایماندار و دیانتدار قیادت ہی مستحکم بنا سکتی ہے پی ڈی ایم کی حکومت میں اکثریت کرپٹ، بے ایمان اور چور و ڈاکوں ہیں جن کی بے رحمانہ لوٹ مار کا قوم خمیازہ بھگت رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے ملاقات کے دوران کیا طارق مدنی نے کہا کہ حکومت بد نیتی پر مبنی حالیہ نیب ترامیم کے ذریعے کرپٹ، بے ایمان اور چور و ڈاکوں کو بچانا چاہتی ہے جنہوں نے قوم کے بچے بچے کو بیرونی قرضوں میں بری طرح سے جکڑ دیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کے لئے زندہ رہنا نہایت مشکل ہوگیا ہے حتی کہ غریب آدمی کے لئے موجود مہنگائی میں جنازے تک کی تدفین بھی آسان نہیں رہی۔ افسوس ملک و قوم کی صورت حال انتہاہی خراب ہے انہوں نے کہا کہ حکمران زیادہ تر جھوٹ بول رہے ہیں جبکہ حقیقت میں حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور ملک کو مکمل آئی ایم ایف کی ڈیکٹیش پر چلا رہے ہیں مگر اس کے باوجود محب وطن قوتیں خاموش بیٹھی ہیں جو بڑی پریشانی کی بات ہے۔

مزیدخبریں