کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ خلیل الرحمان چشتی،مفتی بلال قادری،مولانا شوکت سیالوی، مولانا جمیل امینی،میرغالب شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شب برأت سے قبل قبرستانوں اور مساجد کے اطراف صفائی و روشنی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ شب برات میں خصوصاً مسلمان اپنے پیاروں کی قبروں پر آ کر ایصال ثواب و فاتحہ خوانی کرتے ہیں قبرستان آنے والوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومتی اداروںکی ذمہ دزاری ہے۔ اپنی ذمہ داریاں ایک دوسرے پر ڈالنے سے کام نہیں چلے گا تمام ادارے مستعدی کے ساتھ قبرستانوں میں آنے والے زائرین کی سہولت اور شھر کی مساجد میں منعقد ہونے والے شب برأ ت کے اجتماعات کے سلسلے میں سیکیورٹی ، صفائی ستھرائی اور مساجد کے اطراف اسٹریٹ و صیور لائٹ درستگی و تنصیب کو اولین ترجیح بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شب برأت کے موقع پر کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے ۔ مقدس ایاّم کے تقدس کی خاطر انتظامیہ آتش بازی بم پٹاخوں پر پابندی یقینی بنائے۔شب برات میں اللہ کو راضی کر نے والے عمل عبادات ،استغفار ،دعائوں کے بجائے خرافات ،آتش بازی ،بم پٹا خوں میں سرمایہ ضائع کرنا اپنی بربادی کو دعوت دینا ہے، ہمیں چاہئے ایسے لغو اور حرام کاموں سے خود بھی بچیں اور بچوں کو بھی سخت تنبیہ کریں کہ وہ اس فعل سے بازرہیں ۔