ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کی شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے فوکل پرسن امتیاز بھٹو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی کے ہمراہ معروف مذہبی شخصیت علامہ سید شہنشاہ نقوی سے ان کی رہائش گاہ نیو رضویہ سوسائٹی میں ملاقات کی.ملاقات کے دوران رمضان المبارک، یوم علی سمیت علاقائی بلدیاتی مسائل اور اس کے حل کیلئے ترتیب دی گئی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ایسٹ سید شکیل احمد کو نیو رضویہ سوسائٹی کے بلدیاتی مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ علامہ سید شہنشاہ نقوی نے اس موقع پر کہا کہ سید شکیل احمد ضلع شرقی کی بہتری کیلئے اپنی ذمہ داریاں اچھی طرح نبھا رہے ہیں امید ہے کہ وہ آنے والے رمضان المبارک کے حوالے سے بھی بہتر بلدیاتی انتظامات کرینگے، شہر میں کئی نوعیت کے مسائل ہیں جنہیں دور کرکے شہر کو دوبارہ عروس البلاد بنانا ہوگا، دعاگو ہیں کہ سید شکیل احمد اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے رہیں.ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے کہا کہ علامہ سید شہنشاہ نقوی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا ان سے دعائیں لینے کے لئے حاضر ہوئے ہیں،بطور ایڈمنسٹریٹر اپنی ذمہ داریاں پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں، نیو رضویہ سوسائٹی کے جو بلدیاتی مسائل سامنے آئے ہیں انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی.اس موقع پرایس ایم نقی صدر مرکز تنظیم عزاداری پاکستان،مرکزی تنظیم عزاسے سید شمس الحسن شمسی، پاک محرم ایسوسی ایشن سے حسن کاظم، جنرل سیکریٹری نیو رضویہ کوآپریٹیو سوسائٹی سید حیدر عباس رضوی، سید جعفر مومن رضویہ ایکشن کمیٹی، حیدر علی ابوطالب فاؤنڈیشن بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن