اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور روڈ ڈسپلن کو قائم کرنے، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے،اس ضمن میں تمام زونل ڈی ایس پیزکوخصوصی طور پر لین وائلیشن کرنیوالی ہیوی گاڑیوں،بغیر ہیلمٹ اور لین کی خلاف ورزی کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں سمیت دیگرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کومزید سخت اورمؤثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ،اس سلسلے میںا سلام آبادکیپیٹل پولیس کی جانب سے اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈبھی تشکیل د یئے گئے ہیں جو کہ شہر میں مختلف مقامات پر کارروائی عمل میںلارہے ہیں،جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ایجوکیشن ونگ مختلف شاہرائوں اور شہر کے اہم مقامات پر شہریوں کو روڈ سیفٹی قوانین کے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کررہے ہیں، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں،موٹر سائیکل سواروں اور دیگر عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا۔
شراب سپلائر گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ گنجمنڈی نے شراب سپلائر گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم صدیق سے پانچ لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔