راولپنڈی(جنرل رپورٹر)نیشنل کلینر پروڈکشن سینٹر کے زیراہتمام گزشتہ روزماحولیاتی نظام کی بحالی کے موضوع کیساتھ 9ویں قومی ماحولیاتی میلے کا ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں انعقاد کیا گیا، آرمی ہیریٹیج فانڈیشن، ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ایلومنائی ایسوسی ایشن پاکستان چیپٹراور پاک ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے اشتراک سے کیا گیا، مہمان خصوصی ڈی جی آرمی ہیرٹیج فائونڈیشن برگیڈئیر(ر) آصف اختر تھے، ڈی جی ای پی اے ڈاکٹر فرزانہ اور دیگر بھی موجودتھے، قومی ماحولیاتی میلہ کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا اور معاشرے کے مختلف افراد کو ان معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ما حولیاتی میلہ میںسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور تنظیموں کے مختلف سٹال کے انتظامات شامل تھے۔ شمسی توانائی سے کھانا پکانے اور سبز دیواروں کی نمائش میں ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور طریقوں کی نمائش کی گئی ہے۔
ایوب پارک میںماحولیاتی میلہ، ماحول دوست ٹیکنالوجیزکی نمائش
Mar 05, 2023