راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی ایجوکیشن سمٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی جانب سے تعلیمی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے، ایسی نمائشوں اور کانفرنس سے مسائل کے حل کا ادراک ہوتا ہے اورمفید تجاویز ملتی ہیں، اس سے پہلے صدر چیمبر ثاقب رفیق نے کہا کہ ہمیں ایسا تعلیمی سسٹم لانا ہو گا جس سے نوجوان کاروبار کی طرف راغب ہوں اور انہیں ملازمتیں مل سکیں، حکومت کو تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرناہوگا، انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق پالیسی سازی کرنا ہو گی، ایکسپو میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے بھی شرکت کی اور مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، وائس چیئرمین مدثر مقبول، سمال چیمبر کے صدر طارق جدون، انجمن تاجران سے شاہد غفور پراچہ، ایگزیکٹوممبران اور چیمبرممبران اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور سٹالز مالکان بھی موجود تھے۔