اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و مسلم لیگ(ن)ٹریڈرزونگ اسلام آباد کے صدرجمشیداخترشیخ نے کہاہے کہ فواد دچودھری اور اس کے بھائی کی آڈیوکال نظام عدل پرسوالیہ نشان ہے، سپریم کورٹ کو عدلیہ سے متعلق تمام کیسز کو فوری جوڈیشل کمیشن میں بھیجنا چاہئیے، تحریک انصاف سوچی سمجھی سازش کے تحت عدلیہ کو متنازعہ کررہی ہے،عمران نیازی عدالتوں میں غنڈہ گردی کے ذریعے ریلیف حاصل کرناچاہتے ہیں ، اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا عمران نیازی آخرکب تک اداروں کے لاڈلے رہیںگے؟اُن کے قانون سے بالاتر ہونے کا تاثر عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے، اعلیٰ عدلیہ لاڈلے کو ریلیف دے رہی ہے جبکہ عوام کو انصاف دینے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، تبدیلی سرکاری کی کرپشن عیاں ہو رہی ہے، یقینا ایسے عناصر جنہوںنے عوام کا پیسہ لوٹا ان کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،اب ملک کی قیادت عوامی نمائندوں کے سپرد ہے بہت جلد ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔