چیمبر کو ترجیحی بنیادوں پرریڈیو، ٹی وی چینل کا لائسنس جاری کریں گے  


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں ایک وفد نے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور چیمبر کی طرف سے اپنا ریڈیو اور ٹی وی چینل شروع کرنے کے امور پر ان سے بات چیت کی۔پیمرا کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ  وکیل خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے چیمبر کی طرف سے اپنا ریڈیو اور ٹی وی چینل شروع کرنے کے منصوبے کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ دستاویزی تقاضے پورے کرنے پر وہ ترجیحی بنیادوں پر چیمبر کو ان کا لائسنس جاری کریں گے اس موقع پر  احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ان چینلز کا مقصد نوجوان نسل کو کاروبار کی راغب کرنا اور ان میں برآمدات کے فروغ کی اہمیت کا شعور کو اجاگر کرنا جن کی اس وقت ملک کو اشد ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ان چینلز کے ذریعے نوجوانوں میں بزنس رول ماڈ لز کو فروغ دیا جائے گا تا کہ ہماری نوجوان نسل کاروبار کی طرف راغب ہو اور نوکریوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنا کاروبار شروع کر کے دوسروں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے۔

ای پیپر دی نیشن