قطر: دوحہ میں پانچویں ترقی پزیر ممالک کی کانفرنس کا انعقاد

دوحہ میں پانچویں ترقی پزیر ممالک کی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترقی پزیر ممالک کی 5 ویں کانفرنس 5 سے 7 مارچ تک دوحہ میں جاری رہیگی. جس میں مختلف ترقی پزیر ممالک کے صدور، وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اور عالمی طاقتیں چھوٹے ممالک کو درپیش چیلنجز کیلئے آگے بڑھیں، عالمی معاشی قوتیں حسب وعدہ اپنے اہداف کو عملی جامہ پہنائیں، ترقی پذیر اور غریب ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے 500 بلین ڈالر کی اشد ضرورت ہے۔سیکریٹری جنرل یو این کا کہنا تھا کہ نوجوان، پارلیمنٹیرینز، اور سول سوسائٹی کے نمائندے عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر اپنی شراکت داری اور عزم کی تجدید کے لیے آگے بڑھیں.ہمیں ایک ساتھ مل کر مشترکہ راستے پر متفق ہونا ہو گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ غربت میں رہنے والے 1 بلین لوگ پیچھے نہ رہ جائیں۔اس موقع پر ترقی پزیر ممالک کیلئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے 60 ملین ڈالر مالیت امداد دینے کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن