راولپنڈی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 180 رنز کا ہدف 3 باؤلز پہلے ہی حاصل کر لیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ شروع سے ہی دباؤ میں رہی، پہلے اوور میں ہی ول سمیڈ کھاتہ کھولے بغیر فضل حق فاروقی کے گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
4 وکٹیں ضائع ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکور 121 پر پہنچا دیا اور وہ بھی فضل حق فاروقی کی گیند پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے.
محمد نواز کے آؤٹ ہونے کے بعد نجیب اللہ زدران اور عمر اکمل نے جارحانہ کھیلتے ہوئے سکور 154 تک پہنچا دیا. جس کے بعد زدران 59 رنز پر رومان رئیس کے گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، عمر اکمل 43 رنز اور اڈین سمتھ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 179 رنز بنا پائی۔اسلام آباد کی جانب سے الیکس ہیلز 9 باؤلز پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے. کولن منرو نے اپنے 63 رنز کے ساتھ ٹیم کا مجموعی سکور 96 پر پہنچایا جس کے بعد وہ محمد نواز کی گیند پر نسیم شاہ کو کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے. منرو کے بعد آنے والے کپتان شاداب خان اور مبشر خان اچھی بلے بازی نہ کر سکے اور بالترتیب 8 اور 5 رنز بنا کر چلتے بنے، یوں اسلام آباد نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔اعظم خان کے بعد فہیم اشرف کا ساتھ دینے کیلئے آنے والے حسن علی بھی 2 باؤلز کھیل کر آؤٹ ہوگئے.فہیم اشرف نے آخری اوور میں ہدف پورا کر کے ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا. وہ 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمید آصف نے 3، محمد نواز نے 2، نسیم شاہ، نوین الحق اور افتخار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔