اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یوٹیلٹی سٹورز پر ساڑھے سات ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ یوٹیلٹی سٹورز نے رمضان پیکیج کے تحت قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چائے کی 800 گرام قیمت میں 100 روپے، بیسن اور کھجور کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کمی کر دی گئی۔ دودھ کے فی لٹر ٹیٹرا پیک کی قیمت میں 30 روپے، دالیں اور چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک کمی ہو گئی ہے۔ کوکنگ آئل کی فی لٹر قیمت میں 25 روپے کی کمی کر دی گئی۔ مشروبات کی 800 ملی لٹر قیمت میں 30 روپے کم ہوئی ہے۔ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے او رگھر کی فی کلو قیمت 365 روپے برقرار رہے گی۔ آٹے کے دس کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقرار رہے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا اطلاق آج 5 مارچ سے ہوگا اور چاند رات تک جاری رہے گا۔