لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے لاہور کے جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اہلیان لاہور کیلئے ایک منفرد رمضان ہوگا۔ لاہور کے وہ تمام لوگ جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مرکزی مسلم لیگ ان کے گھرانوں تک سحری پہنچائے گی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارم کو استعمال کریں گے۔ کارکنان سے گزارش کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا کے محاذ پر جاری طوفان بدتمیزی کو روکنا ہماری سب کی ذمہ داری ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے اہلیان لاہور کو محبت اور خدمت کا پیغام پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے میڈیا کوآرڈینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میڈیا سیکرٹری لاہور وقار احمد، الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالحنان، علی جواد، حمزہ شاہد، عبیدالراحمن سمیت دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔