لاہور(لیڈی رپورٹر)رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی (لاہور کیمپس) گریجوایٹ ڈگری کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کیلئے چوتھی سالانہ تقریب تقسیم اسناد (کانوووکیشن) ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد کی گئی۔مختلف فیکلٹیز کی 2400 گریجو ایٹس طلباءجن میں فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز، ری ہیبلیتیشن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، میتھ میٹکس ، فزکس، انگلش لٹریچر ، کمپیوٹر سائنس اور بزنس سکول شامل تھے ۔100 گولڈ میڈلسٹ طلباءو طالبات کو اسناد اور تمغہ جات سے نوازا گیا۔ صدرلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شف انورنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان، وائس چانسلر پروفیسر انیس احمد( ستارہ امتیاز) ریجنل ڈائریکٹر محمد عمر فاروق اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان (ڈینز/ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس) شرکاءمیں شامل تھے۔
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کانوووکیشن‘2400 گریجو ایٹس طلباءمیں اسناد تقسیم
Mar 05, 2024