رمضان میں مناسک کی آسان ادائیگی، مطاف عمرہ زائرین کیلئے مختص

Mar 05, 2024 | 10:03

 حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک کے لیے منصوبے کا اعلان کردیا۔حرمین انتظامیہ کے مطابق مناسک کی آسان ادائیگی کے لیے مطاف عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ رمضان المبارک میں صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے خانہ کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔حرمین انتظامیہ کا بتانا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے اماموں کا تقرر بھی کردیا گیا۔

مزیدخبریں