الٹے نظام کو ختم کرنا ہوگا اور ٹیکس امیروں سے اکھٹا کرنا ہوگا:اشرف بھٹی

Mar 05, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے بجلی،گیس، پٹرول،اشیاءضروریہ اور ادویات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اشرافیہ کو دی گئی سہولیات ختم کرکے یہ سہولیات غریبوں کو دی جائیں۔یہاں غریبوں کا خون نچوڑا جاتاہے۔اس الٹے نظام کو ختم کرنا ہوگا اور ٹیکس امیروں سے اکھٹا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں