لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد ڈی بلاک جوہرٹاو¿ن لاہور میں خطیب جامع مسجد ہذا مولانا محمدفاضل عثمانی کی صدارت میں ہوئی۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے اور ان کی ناپاک ارتدادی سر گرمیوں کو روکا جائے۔ ا یسے فیصلوں سے اجتناب کیا جائے جو کہ مسلمانوں میں ہیجان کا سبب بنیں۔ کانفرنس میں جمعیت علماءاسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجدخان،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا عزیز اللہ، مولانا یاسین عابد، قاری خالد محمود کشمیری، حافظ ابوذر عثمانی، حافظ نعمان حامد، مولانا محمداسلم ندیم نقشبندی، محمدآصف، مولانا مہتاب فاروق، مولانا عبیدالرحمن فیض، مولانا عبدالشکورغازی، مولانا محمداسلم ودیگر نے شرکت کی۔ مولانا محمدامجد خان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے۔ مارچ 1953ء میں دس ہزار سے زیادہ عاشقان رسول نے اپنی جانیں قربا ن کر کے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا۔
عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے:مولانا امجد خان
Mar 05, 2024