ہائیکورٹ ‘ پیپلز پارٹی کے چوہدری منظور کی قصور پولیس کےخلاف دائر درخواست نمٹا دی گئی 

Mar 05, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کی قصور پولیس کے خلاف دائر درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے چوہدری منظور احمد کی درخواست پر سوموار کو سماعت کی۔ڈی پی او قصور طارق عزیز کا جواب سرکاری وکیل خواجہ محسن نے عدالت میں داخل کرواتے ہوئے بتایا کہ درخواست گزار ہمیں مطلوب نہیں،درخواست گزار کو ہراساں نہیں کیا،چوہدری منظور احمد کے بھائی پر مقدمہ نومبر 2023 میں درج کیا گیا۔

مزیدخبریں