رواں سال تجاوزات کےخلاف 66 مقدمات‘87ملزم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کا تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ آپریشن جاری ہے۔اس ضمن میں رواں سال اب تک تجاوزات کےخلاف 66 مقدمات درج کرکے87ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس تجاوزات کےخلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کی بھر پور معاونت کر رہی ہے۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران ملوث افراد کےخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن میں ناجائز قابضین کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔ دکانداراور ریڑھی بان تجاوزات کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں۔ قوانین پر عملدرآمد عوام کے اپنے مفاد میں ہے۔تجاوزات کے خاتمے سے عوامی سہولت کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئےگی۔

ای پیپر دی نیشن