لاہور(سپورٹس رپورٹر)وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو میڈیکل پینل کی جانب سے ری ہیب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ زاہد محمود کو فل متبادل کے طور پر کراچی کنگز سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔سعد کو گروئن سٹرین ہوئی تھی، جس کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔ میڈیکل پینل کا مشورہ ہے کہ مکمل ری ہیب کے بغیر اس انجری کے شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے لہٰذا سعد کو نہ کھیلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔