سلطانززلمی آج مدمقابل عثمان خان امارات روانہ کپتان چےلنج سمجھ کرں بنوگا

Mar 05, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 9میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شام سات بجے پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں مد مقابل ہونگی ۔پاکستانی نژاد اماراتی بیٹر عثمان خان 5 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی کےخلاف ملتان سلطانز کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ذاتی وابستگی کیلئے متحدہ عرب امارات واپس چلے گئے ہیں۔ وہ دس مارچ کو پاکستان واپس آئینگے۔ 28 سالہ نوجوان بیٹر نے کراچی کنگز کےخلاف شاندار سنچری سکور کی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعودشکیل نے کہاہے کہ ایسا نہیں چاہتا کپتان بنوں لیکن موقع ملے تو ضرور قبول کروں گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اچھی شروعات ہوئی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2دن قبل پی ایس ایل شروع ہونے سے اوپننگ کا کہا، اوپننگ کا نیا رول ملا ہے، انفرادی پرفارمنس اچھی رہی، 3نمبر پر فرسٹ کلاس کھیلی، 5نمبر پر پاکستان کیلئے کھیلا،پہلے بہت سوچتا تھا کہ 3نمبر پر ہی کھیلنا ہے،اب جہاں موقع ملتا چیلنج سمجھ کر کھیلتاہوں۔ گراؤنڈ پر شاٹس مارنا پسند کرتاہوں لیکن اپنی گیم ٹی ٹونٹی کے حساب سے تبدیل کی ہے، پاکستان اور بھارت میں پچز کا اتنا فرق نہیں، بھارت کے گراؤنڈ پاکستان سے چھوٹے ہیں، پاکستان کی نسبت بھارت میں گیند سپن زیادہ ہوتی ہے۔ کپتان بننا فخر کی بات ہوتی ہے، ایسا نہیں کہ چاہتاہوں کپتان بنوں لیکن موقع ملے تو ضرور قبول کروں گا،کپتان چیلنج سمجھ کر ضرور بنوں گا، سیکھنے کا موقع ملتاہے،کپتان بننے کا پریشر ہینڈل کرنا کھلاڑی پر خود ہوتاہے۔ میں نے کپتانی کو ہمیشہ انجوائے کیا ہے، انڈر19کا کپتان بنا تو ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھا، اچھی کپتانی کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے کہا ہے کہ باؤلرز کےلئے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، ان کیلئے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔ نوجوانوں کےلئے پی ایس ایل بہترین موقع ہے۔ پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے۔ باؤلرز کےلئے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، باو¿نڈریز بھی چھوٹی ہوگئی ہیں، پچز فلیٹ ہوگئیں، باؤلرز کیلئے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔ باو¿نڈریز کم سے کم 70 میٹر کی ہونی چاہیے۔ 2015 ورلڈکپ میں اے بی ڈویلیئرز کی وکٹ سب سے یادگار ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھلاڑیوں کو بہترین ماحول دیا ہے۔

مزیدخبریں